• news

موسم کی سختی، افغانستان میں بھیڑ بکریاں پالنے والوں کو دشواری کا سامنا

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان کی معیشت کا بڑا انحصار بھیڑ بکریاں پالنے اور ان سے حاصل ہونے والی اون اور کھالوں پر ہوتا ہے لیکن شدید موسم نے بھی مویشی پال کسانوں اور زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جانوروں کی خوراک، ادویات فراہمی کیلئے مالکان کے پاس مناسب رقم نہیں اور حکومت کی معاشی حیثیت بھی ایسی نہیں کہ مویشی پال لوگوں کیلئے وہ کوئی منصوبہ بنائے۔ افغان صدر اشرف غنی کی نئی حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن