ملتان : اغوا برائے تاوان، ڈکیتی کے دو ملزموں کو دو دو بار سزائے موت
ملتان ( سپیشل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو ملتان نے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں جاوید اور صفدر کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور دیگر سزائیں۔ تیسرے ملزم اﷲ یار کو تین مرتبہ عمر قید و دیگر سزائیں۔ ملزمہ پروین کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ الپہ کے استغاثہ کے مطابق 30 جولائی 2013ء کو محمد نواز نے مقدمہ درج کرایا کہ چند ملزم اس کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے فروخت کی گئی اراضی سے حاصل شدہ رقم دینے کا مطالبہ کرتے رہے اس دوران لوٹ مار کرنے کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اس کے پاؤں پر گولی مار دی جاتے ہوئے اس کی بیٹی تین سالہ مناہل فاطمہ کو ساتھ لے گئے بعدازاں دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مغویہ بچی کو بھی برآمد کر لیا۔