• news

مالدیپ کے سابق صدر نشید دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

مالی (اے ایف پی) مالدیپ میں پولیس نے سابق صدر محمد نشید کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا۔ ان پر جنوری 2012ء میں کریمنل کورٹ کے چیف جج عبداللہ محمد کی گرفتاری کا حکم دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ محمد نشید نے 2008ء میں اقتدار سنبھالا تھا اور 4 سال بعد 2012ء میں پولیس اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے بعد مستعفی ہو گئے تھے، وہ اب اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہیں جس جیل میں رکھا گیا ہے اس کے قریب ان کے سینکڑوں حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا سپرے کیا۔ نشید کے دفتر نے حکومت پر دہشت گردی کے تحت ری ٹرائل کا الزام عائد کیا ہے۔ سابق صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ نشید کی رہائی کیلئے صدر عبداللہ یامین پر دبائو ڈالا جائے۔ کیس کی سماعت آج ہو گی۔ یاد رہے کہ فروری 2013ء میں گرفتاری کے خوف سے نشید نے بھارتی ہائی کمشن میں پناہ لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن