ٹرانسپورٹ کرائے اور شیخوپورہ کی بے بس انتظامیہ
مکرمی! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت بڑے دعوے کر رہی ہے لیکن شاید شیخوپورہ کے شہری اس رعایت کے حقدار نہیں جہاں کئی روٹس پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار جاری ہے۔ فاروق آباد سے (براستہ لاگر، مانانوالہ) فیصل آباد جانے والی ویگنیں 12 سے 14 کلومیٹر (فاروق آباد سے لاگر) کا کرایہ 40 روپے اور 7 کلومیٹر (لاگر سے لاہور، فیصل آباد روڈ لنک ننکانہ بائی پاس) کا کرایہ 20 روپے وصول کر رہی ہیں جبکہ شیخوپورہ سے لاہور کا کرایہ بھی زیادہ وصول کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے درخواست ہے کہ فاروق آباد سے فیصل آباد اور شیخوپورہ سے لاہور تک روزانہ سفر کرنیوالے سینکڑوں مسافروں کو ریلیف مل جائے تو چنداں حرج نہیں۔ (شاہ نواز تارڑ)