• news

عزت مآب وزیر اعظم پاکستان توجہ فرمائیں

مکرمی! آپ نے 2 جون 1991ء کو ایک آنکھوں سے معذور، مقروض اور بے گھر شخص کو گھر خرید کر دینے اور مالی امداد کا وعدہ کیا تھا۔ میرے پاس پنجاب حکومت کی طرف سے کی جانیوالی انکوائریاں میرے پاس موجود ہیں جس میں مجھے مستحق قرار دیا جا چکا ہے۔ مجھے اپنا گھر تو نہ مل سکا مگر کرایوں کے گھروں میں دھکے کھانے پر مجبور ہوں۔ یہ آپ کی مہربانی تھی کہ آپ میرا کرایہ 5000ماہوار ادا کرتے تھے۔ ستمبر 2014ء سے یہ کرایہ مکان آپ نے دینا بند کر دیا ہے جو میرے لئے بہت مشکلات کا باعث ہے۔ متعلقہ دفتر سے میں جب رجوع کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کرایہ مکان میاں صاحب ہی بحال کریں گے۔ اب بھلا جس شخص کے پاس جب کوئی بیمار ہوجائے تو دوائی لانے کے پیسے نہ ہوں اور کوئی مر جائے تو کفن کے پیسے نہ ہوں تو وہ شخص کرایہ مکان کیسے ادا کر سکتا ہے میری معذوری پر ترس کھاتے ہوئے میرے ساتھ شفقت کا معاملہ فرمائیں۔ (قاری سعید الرحمن، فلیٹ نمبر D-233 انگوری باغ سکیم باغبانپورہ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن