پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کا ذمہ دار بھارت ہے، دنیا کے سامنے اسکا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا چاہئے: فضل الرحمن خلیل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) انصارالامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدامنی، شدت پسندی، قتل و غارتگری اور دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت ہے لہٰذا پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ ترک کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں بھارتی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقا ب کرناچاہےے، بھارت، اسرائیل اور امریکہ سمیت عالمی سامراج پر مشتمل طاغوتی طاقتوں سے مقابلہ کیلئے قوم کو متحد کیا جائے، اندرون ملک محب وطن دینی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور بلاجواز پکڑ دھکڑسے اجتناب کیا جائے۔ وزیر داخلہ پاکستان نے امریکہ میں بھارتی سازشوں کو بے نقا ب کرکے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار کی امریکی حکام کے ساتھ گفتگو اور پاکستان میں بدامنی کے پیچھے بھارتی سازشوں کوبے نقاب کرنے کے حوالے سے جاریکردہ بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیا اور قیام پاکستان سے لیکر تاحال وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مشغول ہے۔
مولانا فضل الرحمن خلیل