سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کی شفاف تحقیقات کرکے ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے: شاہ محمود
ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں جوڑ توڑ اور خرید و فروخت ہوئی تو اس سے شفافیت کا عمل متاثر ہوگا۔ تحریک انصاف شفاف انتخابات اور ایسا جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے جو 2013ءکے انتخابات کی تحقیقات اور آئندہ انتخابات کی منصوبہ بندی کرے تاکہ آنے والے انتخابات میں دھاندلی کو روکا جاسکے۔
شاہ محمود