• news

نوازشریف اقتدار میں آکر سینئر کارکنوں کی قر بانیوں کو بھول گئے: غوث علی شاہ

 سکھر (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سول حکومت دہشت گردی کو ختم نہیں کر سکتی ہے۔ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔ انشاءاللہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضرور ہوگا۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم بننے سے مسلم لیگ ( ن) کو سندھ میں نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اقتدار میں آکر سندھ میں سینئر لیگی کارکنوں کی قربانیوں کو بھلا دیا ہے جیل میں قید کے دوران بھی مسلم لیگ ن کو سندھ میں مضبوط کیا مگر آ ج پوزیشن غیر مستحکم ہے۔ عدالتوں کے معاملات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔ عدالتوں سے انصاف کی توقعات کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا نواب وسان اور قائم علی شاہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا مگر قائم علی شاہ کے ڈر سے ٹرانسفر میں چلے گئے اور ٹرانسفر میں بھی ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں پھر وہ سندھ ہائی کورٹ گئے ہائی کورٹ نے کیس دوبارہ الیکشن کمشن کے پاس بھیج دیا۔
غوث علی شاہ


ای پیپر-دی نیشن