پاکستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے، نیوکلیئر پاور دشمن کو کھٹکتی ہے: سردار یعقوب
لاہور (نیوز رپورٹر) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ،دنیا کے سارے ہی ممالک ہمارے دوست نہیں بلکہ ان میں دشمن بھی ہیں اور واحد اسلامی نیوکلیئر پاور انکی آنکھوں میں کھٹکتی ہے، سینٹ انتخابات میں ابھی کچھ روز باقی ہیں معلوم ہو جائے گا کون سا لیڈر کتنے پانی میں ہے ،اگر عمران خان انتخابات کو مشکوک سمجھتے تھے تو انہیں حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا انہیں وزیر اعظم بننے کی جلدی کرنے کی بجائے انتظار کرنا چاہیے۔ لاہور میں اپنے دوست کی رہائشگاہ پر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار یعقوب نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنا صرف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔
سردار یعقوب