آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بننے والی متوازی عدلیہ مناسب نہیں: جسٹس (ر) وجیہہ
حیدر آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے متوازی عدلیہ قائم کی گئی ہے جو مناسب نہیں‘ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد کو سپریم کورٹ کے تابع کیا جائے‘ سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی جے آئی ٹی رپورٹ کی اس وقت تک کوئی قانونی حیثیت نہیں جب تک اسے عدالتی کارروائی کے لئے مناسب انداز میں نہ ڈھالا جائے‘ وہ حیدرآباد میں تحریک انصاف کی جانب سے تجدید عہد وفا کے موضوع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
جسٹس (ر) وجیہہ