• news

رائیونڈ: پہلی جماعت کی طالبہ سے زیادتی، ننکانہ میں 9 سالہ بچے کو پھانسی دیدی

رائیونڈ+ مانگا منڈی+ ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) رائیونڈ میں پہلی جماعت کی طالبہ سے زیادتی ننکانہ میں 9 سالہ بچے کو پھانسی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی ملحقہ آبادی میں نامعلوم اوباش نے معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی محنت کش ملک ہدائت کی پہلی جماعت کی طالبہ ساڑھے پانچ سالہ فائزہ ہدائت گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم شخص اسے قلفی کھلا کر ایک زیر تعمیر خالی مکان میں لے گیا جہاں مبینہ طور پر ننھی بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور کچھ پیسے دیکر کہا وہ کسی کو نہ بتائے، سہمی ہوئی بچی نے گھر آکر سارا واقعہ اپنی ماں کو بتایا۔ بچی کے والد نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ سٹی رائیونڈ کو دی جس کے فوراً بعد اے ایس پی چوہنگ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ونڈ پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منشی ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل صوریحال سامنے آئیگی۔ پولیس نے بستی امین پورہ میں متاثرہ بچی کے گھر کے گرد ناکہ لگاکر درجن بھر سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ننکانہ صاحب میں نامعلوم شخص نے تیسری کلاس کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بانس کیساتھ لٹکا کر قتل کر دیا۔ منڈی فیض کے علاقہ ڈھاناں کمہاراں کے محنت کش رحمت علی کا 9سالہ بیٹا اور تیسری جماعت کا طالب علم احمد علی اپنے دوستوں کے ساتھ باہر کھیلنے کے لیے گیا تو وہاں نامعلوم شخص نے اسے زبر دستی بانس کی فصل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازاں بچے کے شور مچانے پر اسے بانس کے در خت کے ساتھ لٹکا کر قتل کر دیا واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
زیادتی قتل

ای پیپر-دی نیشن