وفاق کا بوجھ کم کرنے کیلئے توانائی شعبہ میں صوبوں کا کردار بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) توانائی بحران‘ وفاقی حکومت نے اپنا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حل کے لئے صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلے سے صوبوں کو بجلی کی پیداوار‘ تقسیم‘ قیمت کا اختیار دینے کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ فیصلہ ہونے پر کارکردگی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے صوبائی الیکٹرک پاور اتھارٹیز کے قیام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے بات آئندہ ماہ کی جائے گی۔
کردار