اتوار بازاروں میں ناقص سبزیوں اور پھلوں کی فروخت شہری سراپا احتجاج
لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ البتہ اے کیٹیگری سبزی و پھل کی قیمتوں میں بی اور سی کیٹیگری کے پھل اور سبزیاں فروخت ہوتی رہیں۔ جس پر خریداروں نے حسب معمول احتجاج کیا۔ جو مارکیٹ کمیٹی اور ٹا¶ن انتظامیہ کے نوٹس نہ لینے کی وجہ سے بے سود رہا۔ تفصیلات کے مطابق اروی 18 روپے اضافہ سے 70‘ گھیا کدو 14 روپے اضافہ سے 53‘ مولی 4 روپے اضافہ سے 10‘ میتھی 5 روپے اضافہ سے 19‘ بند گوبھی 8 روپے اضافہ سے 23‘ ساگ دو روپے اضافہ سے 20‘ سبز مرچ فارمی 3 روپے اضافہ سے 46‘ سبز مرچ دیسی 15 روپے اضافہ سے 95‘ بینگن 10 روپے اضافہ سے 40‘ پالک دیسی 2 روپے اضافہ سے 17 روپے کلو ہو گئے جبکہ آلو دو روپے کمی سے 16‘ پیاز ایک روپے کمی سے 17‘ ادرک انڈیا 13 روپے کمی سے 75‘ کھیرا 11 روپے کمی سے 30‘ ٹینڈیاں 13 روپے کمی سے 18‘ ماڑو 6 روپے کمی سے 19‘ گوبھی 15 روپے کمی سے 10‘ بھنڈی 24 روپے کمی سے 98‘ مٹر 5 روپے کمی سے 20 اور ٹماٹر 40‘ لہسن دیسی 145‘ لہسن چائنہ 120‘ لہسن انڈیا 92‘ ادرک تھائی لینڈ 102‘ ادرک چائنہ 135‘ کریلے 116‘ لیموں چائنہ 55‘ شملہ مرچ 56‘ گاجر 20‘ شلجم 10 روپے کلو فروخت ہوئے۔ جبکہ سیب کالا کولو پاکستانی 130‘ کالا کولو ایرانی 125‘ سیب سفید 43‘ سیب امری 56‘ انار بدانہ 5 روپے کمی سے 240‘ انار قندھاری 5 روپے اضافہ سے 190‘ کینو اول 85‘ مالٹا 6 روپے اضافہ سے 62‘ مالٹا شکری 2 روپے اضافہ سے 102‘ مالٹا کالا 6 روپے اضافہ سے 110‘ مسمی 116‘ گریپ فروٹ فی عدد 20‘ شکرقندی 41‘ ناریل فی عدد 8 روپے اضافہ سے 110‘ امرود 65‘ کیلا 50 روپے درجن‘ بیر 55‘ چیکو 12 روپے اضافہ سے 78‘ پپیتا 75‘ خربوزہ 6 روپے کمی سے 60‘ اسٹابری 52 روپے کمی سے 240 روپے کلو ہو گئی۔