• news

پٹرولیم قیمتوں میں کمی ‘ پاکستان کو7 ماہ میں ایک ارب23کروڑ ڈالر کا فائدہ

اسلام آباد (آن لائن) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو رواں مالی سال اب تک 1ارب 23کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے۔ تفصیلات مطابق جولائی سے جنوری 2015 تک پٹرولیم گروپ کی درآمدات 14.06فیصد کی کمی سے 7ارب50کروڑ 70لاکھ 98 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب73کروڑ 53لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، اس طرح ان 7ماہ میں پاکستان کو پٹرولیم درآمدات میں 14فیصد کمی کی وجہ سے 1ارب 22 کروڑ 82 لاکھ 72 ہزار ڈالر کا فائدہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن