• news

حکمرانوں نے اپنے ناقص تجربے سے پورے ملک کو مسائلستان بنا دیا: محمودالرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے ناقص تجر بہ سے پورے ملک کو ’’مسائلستان ‘‘بنا دیا ہے‘ لوڈشیڈ نگ، مہنگائی اورٹیکسوں میں بلا جواز اضافہ نے غریب آدمی سے جینے کا بھی حق چھین لیا ہے مگر حکمران صرف ‘‘مال ‘‘بنانے میں مصروف ہیں۔ ملک میںدہشت گردی ،اغوا برائے تاوان، ڈکیٹی، سٹریٹ کرائم، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکا رڈ اضافہ ہو چکا ہے جو لمحہ فکر یہ ہے ۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے 6ماہ میں بجلی کے بحران کے خاتمے اور بیروزگاری سمیت قوم سے جو بھی وعدے کیے ان پر آج تک عمل نہیں ہو سکا ۔ موجودہ حکمرانوں کا آئینی مدت پوری کر ناملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن