ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہننے پر معذرت کر لی
لندن (بی بی سی) ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ میچ سے ایک شام قبل بھارتی ٹیم کی شرٹ پہننے پر معذرت کی ہے۔ راجر فیڈرر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل فیس بک پیج پر اپنی ایک تصویر لگائی جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ دبئی اوپن کے شروع ہونے سے قبل راجر فیڈرر نے کہا ’یہ نائیکی کی جانب سے پروموشن کی تصویر تھی۔ ’یہ نائیکی کی مہم تھی کیونکہ میں حال ہی میں چند بھارتی کھلاڑیوں سے ملا تھا اور انہوں نے مجھے ٹیم کی شرٹ دی تھی۔ سب کو معلوم ہے کہ میں جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہوں، اس تصویر کے پیچھے کسی کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا جس کے لئے معذرت کرتا ہوں۔اس تصویر کے باعث پاکستان میں راجر فیڈرر کے مداحوں میں کافی غصہ پایا جاتا تھا۔