• news

گورنر گلگت بلتستان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوچکی ہے :ماہرین قانون

اسلام آباد (آن لائن) قانونی ماہرین کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر کے گورنر گلگت بلتستان مقرر ہونے پر ان کی اسمبلی رکنیت ختم چکی ہے، برجیس طاہرکی اسمبلی رکنیت چیلنج ہوسکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق پاکستانی آئین کے آرٹیکل 103 میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر کسی رکن قومی اسمبلی یا رکن صوبائی اسمبلی کو کسی صوبے کا گورنر مقرر کردیا جائے تو اسی دن سے اس کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔
 اسی طرح کسی بھی صوبے کا گورنر اس وقت تک قومی اسمبلی یا کسی صوبائی اسمبلی کاانتخاب لڑنے کا اہل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ گورنر کے عہدے سے مستعفی نہیں ہو جاتا۔
ماہرین قانون

ای پیپر-دی نیشن