ورلڈ کپ ٹیم کی سلیکشن اور قسمت دونوں خراب ہیں، 10 سال پابندی لگنی چاہئے: شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم کی سلیکشن اور قسمت دونوں ہی خراب ہیں۔ ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت اور ویسٹ انڈیز سے بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کافی دشوار ہو چکی ہے۔ انکا کہنا تھا جس طرح کی کارکردگی ٹیم نے دکھائی ہے ان پر کم سے کم 10 سال کیلئے پابندی عائد کی جانی چاہیے اور نئے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے۔ آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم منہ چھپا کر وطن واپس آئیگی۔ یہ ٹیم کسی حیثیت سے بھی ایک شہر میں نہیں اتر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عوام کو چاہیے کہ وہ اس کارکردگی پر ٹیم کا انڈوں پر ”گو نواز گو“ لکھ کر استقبال کریں۔ بلائنڈ کرکڑز کو ٹیم میں شامل کیا جاتا تو بھی ایک رن پر چار آﺅٹ نہ ہوتے۔ جتنے اخراجات ٹیم پر کئے گئے اگر یہ ملکی مسائل پر کیے جاتے تو اتنا افسوس نہ ہوتا۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی سفارش پر شامل کئے جاتے ہیں جن کو ہم ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں۔ یہاں پر جو جسے پسند آتا ہے اسے چیئرمین بنا دیا جاتا ہے۔
شیخ رشید