اسلام آباد میں خاتون کے ہاتھوں اپنے بچوں کے قتل کا نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (صباح نےوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں خاتون کے ہاتھوں اپنے معصوم بچوں کے قتل کا نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں وزارت قانون، وزارت داخلہ، وزارت پارلیمانی امور، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 184 (3)کے تحت آئینی درخوات سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین سے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیں۔
سپریم کورٹ / درخواست دائر