• news

جسٹس مقبول باقر نے شاہ رخ جتوئی کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر نے شاہ رخ جتوئی کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔ پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ اس کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئیں ہیں لیکن کوئی بھی بنچ اس کی درخواست نہیں سن رہا درخواست کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دورکنی بنچ نے کرنا تھی تاہم جسٹس مقبول باقر نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔
سماعت انکار

ای پیپر-دی نیشن