• news

گوجرانوالہ: اوور سٹے کی سزا پوری ہونے پر سنٹرل جیل انتظامیہ نے زمبابوے کی خاتون کو واپس بھیجنے کیلئے سمبڑیال ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر سنٹرل جیل انتظامیہ نے زمبابوے کی رہائشی خاتون کو سزا پوری ہونے پر سمبڑیال ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے 23 دسمبر 2014 کو گوجرانوالہ سے زمبابوے کی رہائشی خاتون روسا ریا مو بینگا کو اوور سٹے ہو نے پر حراست میں لیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے سپیشل جج سنٹرل کورٹ کے روبرو پیش کیا۔ فاضل جج نے خاتون کو 16 روز قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ خاتون کی سزا پوری ہونے پر سنٹرل جیل انتظامیہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم ملتے ہی سنٹرل جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں روسا ریا مو بینگا کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے سمبڑیال ڈرائی پورٹ منتقل کر دیا ہے۔

زمبابوے خاتون


ای پیپر-دی نیشن