• news

ڈیرہ غازیخان : بس اور ٹرالر میں تصادم‘ چار مسافر جاں بحق عورتوں بچوں سمیت پچیس زخمی

ڈیرہ غازی خان(آن لائن)ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے4مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔انڈس ہائی وے پر شادن لوند کے مقام پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان منتقل کیا گیا ،جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تصادم

ای پیپر-دی نیشن