جے للیتا کو ریاست تامل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے: ایک مداح نے مطالبہ منوانے کیلئے خود کو مصلوب کر لیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) اے ایل اے ڈی ایم کے کی سربراہ جے للیتا کو تامل ناڈو سیاست کا وزیراعلیٰ بنوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے للیتا کے ایک حامی نے خود کو سولی پر چڑھا لیا۔ کارکنوں نے ایک ریڈیو جاری کی ہے جس میں شہان حسینی کے ہاتھ، پائوں میں لمبے کیل ٹھونکے جا رہے ہیں۔ وہ 6 منٹ تک کراس پر لٹکتا رہا۔ کرپشن کیس میں سزا پر جے للیتا نے گذشتہ برس عہدہ چھوڑ دیا تھا۔