مقدمہ منشیات کے دو ملزموں کو ایک ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم، دو اشتہاری فرار
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج سلیم اقبال نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو 1,1 سال کے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دے دیا استغاثہ کے مطابق ملزم کرامت مسیح کے قبضہ سے 205 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ دوسرے ملزم عمیر کے قبضہ سے 260 گرام چراس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج سلیم اقبال نے 2 مختلف منشیات کے مقدمات میں2 ملزموں کو اشتہار ی قرار دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شوکت علی کے قبضہ سے 110گرام چرس ملزم شوکت کے قبضہ سے 1کلو 225گرام چرس برآمد ہونے پر درج کیا گیا تھا۔