• news

عمران وزیراعظم نہ بننے کے صدمے سے باہر نکلیں تو ہر حکومتی فیصلے کی حمایت کرینگے: پرویز رشید

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کا دھاندلی کے بارے میں دعویٰ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے سربراہ دھاندلی کے الزامات کو عدالتوں میں ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ عمران خان جب وزیراعظم نہ بننے کے صدمے سے باہر نکل آئیں گے تو مسلم لیگ (ن) کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن