• news

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں ختم ہو گئیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستا ن اور ترک بحری افواج کے مابین ہونے والی مشقیں شمالی بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ان مشقوں میں سطح آب، زیر آب اور فضائی جنگ سے متعلق تمام بحری آپریشنزشامل تھے۔ علاوہ ازیں، کراچی میں دونوںملکوں کی سپیشل نیول آپریشنز فورسز کے درمیان ایک خصوصی مشق بھی کی گئی۔ اس دو طرفہ مشق سے دونوں بحری افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، دفاعی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا بھی موقع ملا۔

ای پیپر-دی نیشن