زرداری کیخلاف نیب ریفرنس، گواہ نے بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کر لی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب کو سابق صدر زرداری کے خلاف شہادتوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گواہ احمد صادق نے زرداری کے خلاف بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کر لی۔ احمد صادق یادداشت کھو بیٹھے ہیں وہ میڈیکل بورڈ میں پیش ہو گئے۔ سابق صدر کے خلاف گواہ وی اے جعفری اور ریاض حسین انتقال کر چکے ہیں۔