خیبر پی کے: بغیر ریکارڈ 72 ہزار شناختی کارڈ بلاک، نادرا کے 40 اہلکار معطل، 3 گرفتار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں 72 ہزار قومی شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ بلاک کئے گئے شناختی کارڈز میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے بغیر شناختی کارڈز بنانے پر نادرا کے 40 اہلکار معطل کردیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے نادرا کے 3 اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ گرفتار نادرا اہلکاروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ نادرا اہلکار افغانیوں کیلئے شناختی کارڈز بناتے تھے۔ مزید برآں نادرا نے پشاور سے افغان شہری کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیا۔ پہلی بار افغان شہری 2002ء میں منظرعام پر آئی۔شربت بی بی کے ساتھ اسکے دو بیٹوں کے بھی شناختی کارڈ بن چکے ہیں۔ شناختی کارڈ کے مطابق شربت بی بی پشاور کے علاقے نوتھیہ میں رہائش پذیر ہے۔