اسد عمر نے قائمہ کمیٹی انڈسٹریز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا سرکاری گاڑی بھی واپس کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن سے استعفیٰ دے کر بطور چیئرمین ملی ہوئی گاڑی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی انڈسٹریز کا ایک سال سے زائد عرصہ سے ایک بھی اجلاس نہیں ہوا کیونکہ اسد عمر نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا تھا جس کی وجہ سے کمیٹی کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکے۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ اسد عمر نے کمیٹی کی گاڑی بھی واپس کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑی واپس کرنے اور استعفی دینے کی تصدیق کر دی ہے۔