جمہوریہ چیک کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ 8 افراد ہلاک، حملہ آور کی خودکشی
پراگ (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ چیک میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی سیسکا کے مطابق فوری طور پر مرنیوالوں کی شہریت کے حوالے سے کچھ بتایا گیا نہ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ مشرقی قصبے اوہرسکی بروڈ میں پیش آیا۔ حملہ آور نے بھی خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں بدترین واقعہ ہے۔ وزیر داخلہ میلان چووانک نے کہا حملہ آور پاگل اور مقامی رہائشی ہے۔ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ ملزم کی عمر 60 برس تھی۔ اس نے حملے سے پہلے ایف ٹی وی چینل کو فون کیا، عوامی اداروں نے میری مدد نہیں کی، وحشی ہو گیا ہوں، دیکھو کیا کرنے والا ہوں، لوگوں کو یرغمال بنا کر ڈیل کرونگا۔ وزیراعظم بوہوسلو سبوتکا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔