• news

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھجوائے گئے استعفی میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے لہٰذا ان کا استعفی منظور کیا جائے۔ استعفی حکومت کو موصول ہو چکا ہے تاہم ابھی تک اسے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کے لئے نئی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے مختلف نام زیر غو ر ہیں اور اسی وجہ سے حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ حنیف کھٹانہ پرویز مشرف دور میں بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات کئے گئے جس کے بعد وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی کام کرتے رہے تاہم لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 2014ء میں قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے کو عہدے سے ہٹانے کا کہا تو مصطفی رمدے نے ازخود ہی استعفیٰ دیدیا جس کے بعد حکومت پنجاب نے حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن