• news

ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں نے ایک اور گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا

ڈیرہ بگٹی(آئی این پی) ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں نے ایک اور گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں شرپسندوں نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا۔ پائپ لائن لوٹی سے سوئی پلانٹ کو گیس سپلائی کرتی تھی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن کی تباہی سے بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے گیس کی فراہمی کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ تاہم مرمت کا کام آخری اطلاعات تک شروع نہیں ہو سکا۔ واضح رہے ایک روز قبل شر پسندوں نے جیکب آباد میں بجلی کے دو ٹاورز اور رواں ہفتے میں ایک گیس پائپ لائن کو بارودی مواد کے ذریعے اڑا دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن