• news

ڈبل سنچری زندگی بھر یاد رہے گی، حریف بھی خوش ہوئے : کرس گیل

کینبرا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس گیل نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ان پر دباؤ تھا کیونکہ وہ اچھا پرفارم نہیں کر رہے تھے۔ حکمت عملی کے تحت پہلی وکٹ جلد گرنے پر وکٹ بچانا ٹارگٹ تھا۔ دوسرے پاور پلے تک کھیلنا ہدف بنایا اور کامیاب رہے۔ آخری دس اوورز میں مار دھاڑ کا پروگرام بنا جس میں کامیاب رہے۔ ڈبل سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہوئی اور ورلڈکپ کی ڈبل سنچری تاحیات نہیں بھولے گی۔ سیموئلز نے بھی میرا خوب ساتھ نبھایا۔ سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے میرے کاندھوں پر ذمہ داری زیادہ تھی۔ ورلڈکپ میں تیاری کے ساتھ آئے ہیں اور آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔ میری کوشش ہو گی ٹیم کی کامیابی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کروں۔ جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے سب سے بہترین اننگز یہ ڈبل سنچری ہے۔ میرے حریف بھی چاہتے ہیں کہ میں اچھا کھیل پیش کروں اور وہ اس سے خوش ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن