سعید اجمل نے ووسٹر شائر سے دوبارہ معاہدہ کر لیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) سعید اجمل نے ووسٹر شائر کاؤنٹی سے کھیلنے کا معاہدہ کر لیا۔ سعید اجمل پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹر بن گئے۔ سعید اجمل معطلی سے پہلے بھی ووسٹر شائر سے کھیلتے تھے۔ سعید اجمل کو غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی نے معطل کر دیا تھا جس کے بعد سعید اجمل نے ثقلین مشتاق کی مدد سے اپنا باؤلنگ ایکشن درست کیا۔