• news

آئندہ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی: آئی سی سی کا اعلان

میلبورن (آئی این پی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے واضح کیاہے کہ ورلڈکپ میچز کو دلچسپ اور مسابقت سے بھرپور بنانا چاہتے ہیں۔ اس لئے اگلے ورلڈکپ میں دس ٹیمیں ہی شریک ہوں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اور ارکان آئندہ ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد اوردیگر معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ میچز کو دلچسپ اور مسابقت سے بھرپور بنانا چاہتے ہیں۔ دس ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ میں ہر ٹیم چیمپئن بننے کی اہل ہوگی۔ اور شائقین کرکٹ کو تمام میچز میں بھرپور مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر نے 1992ء ورلڈکپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں نو ٹیمیں شریک ہوئی تھیں اور ہر ٹیم نے ایک دوسرے کیخلاف میچز کھیلے تھے۔ یہ اب تک کا سب سے دلچسپ ورلڈ کپ تھا۔جس میں آخر تک چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا کسی کو علم نہ ہوسکا۔

ای پیپر-دی نیشن