• news

مسٹر، جونیئر مسٹر پنجاب کے مقابلے یکم مارچ کو لاہور میں ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس ) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 63 ویں مسٹر اور جونیئر مسٹر پنجاب کے مقابلے یکم مارچ کو لاہور میں منعقد ہونگے۔ اس بات کا اعلان محمد نعیم اختر سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی صوبائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقابلے ہونگے جس میں کامیابی حاصل کرنے والے تن ساز کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن