عوام کو اعتماد میں نہیںلیاگیا، گوادر کاشغر معاہدہ مسترد کرتے ہیں: اختر مینگل
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) سردار اختر جان مینگل اور پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمران کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا ہے کہ مشرف دور میں کئے گئے آپریشن پر عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ موجودہ دور میں جو پراجیکٹ اور روٹ بنائے جا رہے ہیں اس پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔ گوادر کے عوام سے پوچھے بغیر اس منصوبے کا اجرا کرنا افسوسناک ہے۔ بلوچستان میں پانچویں آپریشن کی بنیاد گوادر پورٹ کا منصوبہ تھا۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں، حالات بہتری کی جانب جانے کے بجائے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، بدنام لوگوں کی حکومت ہے۔