• news

قومی کبڈی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا انعام

رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے اپنے حلقے موضع باٹھ میں سالانہ میلہ بابا مست شابو پر منعقدہ سالانہ قومی کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آرمی اور واپڈا کی مشترکہ ٹیم کے مقابلے میں دس پوائنٹ سے جیتنے والی مقامی کبڈی ٹیم چشتی گروپ کے کیپٹن شفیق چشتی کو پنجاب حکومت کی طرف سے نقد ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ سیکنڈ آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپیہ کا پرائز دیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر ،چودھری سعد گجر ،چودھری سعید الزمان گجر ،چودھری طارق ،چودھری شفیق گجر، ،طاہر گجر،چودھری اکرم گجر کے علاوہ سابق ایم این اے وزیر علی بھٹی ،سابق ناظم عبدالحمید نمبردار بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن