• news

ورلڈکپ کوالیفائر :قومی فٹبال ٹیم آج ملائیشیا انڈر 23 کیخلاف کھیلے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) یمن کے خلاف آئندہ ماہ ورلڈکپ کوالیفائر میچوں کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی فٹ بال ٹیم اپنا دوسرا میچ آج ملائیشین انڈر 23 ٹیم کے خلاف کے ایل سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گی۔ پاکستانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کی تیاری کے سلسلے میں ان دنوں ملائیشیا میں موجود ہے جہاں پر وہ ایک میچ کھیل چکی ہے اور اگلا میچ کھیلنے کے بعد تھائی لینڈ جائے گی۔ دورہ ملائیشیا کے دوران پہلے میچ میں پاکستان نے ملائیشین انڈر 19 کو شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم 12 مارچ کو یمن کے خلاف اس کی سرزمین پر مدمقابل ہو گی جبکہ 17 مارچ کو پاکستان یمن کے خلاف لاہور میں میچ کی میزبانی کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن