• news

افغانستان کے شمالی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک

کابل(بی بی سی)حکام کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ پنج شیر اور سلنگ پاس کے علاقوں میں بھاری برف باری سے ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں اور برفانی تودے گرنے سے کئی دیہات کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت برف میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔ شدید برف باری کی یہ حالیہ لہر ملک میں نسبتاً معتدل اور خشک موسم سرما کے بعد آئی ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن