ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کی قابل اعتراض شقیں ہائیکورٹ میں چیلنج، سماعت 3 اپریل کو ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام پنجاب نے ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کی قابل اعتراض شقوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہباز گجر ایڈووکیٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی امیر حسین کے ذریعے آرڈیننس کی قابل اعتراض شقوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ کیس کی ابتدائی سماعت میں ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے درخواست کو سماعت کیلئے باضابطہ منظورکرتے ہوئے حکومت پنجاب کو آئندہ 3 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔
شقیں چیلنج