• news

پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت بہتر نوازشریف ملک نہیں چلا سکتے فوری استعفیٰ دیدیں: مشرف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی اور نظریہ ضرورت کے تحت حکومت کو فارغ کر کے گھر بھیج دے۔ عمران خان کی سولو فلائٹ کا کوئی مستقبل نہیں، جنرل راحیل سے ذاتی تعلقات ہیں، پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت بہتر ہے۔ نوازشریف ملک نہیں چلا سکتے، فوراً استعفیٰ دیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا فوج میری ہے، فوج میں مجھے لوگ پسند کرتے ہیں۔ میں نے جو اننگز کھیلی اس پر فخر ہے۔ آرمی چیف مشکل دور کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ملا فضل اللہ نے سکول جلائے اور لوگوں کے گلے کاٹے۔ ایم کیو ایم خود بنی اور خود جیتے۔ بے نظیر کی موت کا سب سے زیادہ فائدہ زرداری کو ہوا۔ بے نظیر کی موت کے پیچھے میں نہیں تھا۔
مشرف

ای پیپر-دی نیشن