• news

وزیر داخلہ دورہ امریکہ و برطانیہ مکمل کرکے واپس پہنچ گئےآج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک ہفتے سے زائد کا دورہ برطانیہ و امریکہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے، آج وزیراعظم سے ملاقات کرکے دورہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔ 17 فروری کو امریکہ گئے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے میں وائٹ ہاﺅس میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں شرکت، امریکی وزیر خارجہ جان کیری، قومی سلامتی کے مشیر ودیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے لندن میں بھی اہم برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں موثر خطاب کیا۔
وزیر داخلہ واپسی

ای پیپر-دی نیشن