بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اہم مشاورت کیلئے اسلام آباد بلا لیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو اہم صلاح مشورہ کیلئے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ عبدالباسط آج جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کریں گے اور پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کے ایجنڈہ اور دیگر تیاریوں کے سلسلہ میں دفتر خارجہ میں منعقد ہونے والے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کے خارجہ سیکرٹری سبرامینم جے شنکر تین مارچ کو دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ بھارت نے اگرچہ ان کے دورہ کو سارک یاترا کا نام دیا لیکن بھارتی میڈیا اور مبصرین بھی متفق ہیں کہ سارک یاترا کی آڑ میں نریندرا مودی دراصل پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر معطل شدہ بات چیت کے دوبارہ احیاءکیلئے ایس جے شنکر کو اسلام آباد بھجوا رہے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر