• news

رحیم یار خان: 8 ماہ قبل خودکشی کرنے والے کی بیوہ نے بھی 2 بیٹوں سمیت زہر پی لیا

رحیم یار خان (آن لائن) 8 ماہ قبل غربت کے ہاتھوں نہر میں ڈوب کر خود کشی کرنے والے کی بیوہ نے بھی 2 بیٹوں سمیت زہر پی لیا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور دوسرے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ماں کے خلاف قتل اور اقدام خودکشی کے مقدمات کے اندراج کیلئے کاروائی شروع کردی ۔ نواحی بستی تا ج پور پیر والا کی شرم خاتون نے غربت سے تنگ آکر گزشتہ روز اپنے 2 بیٹوں 4 سالہ علی حیدر ، 2 سالہ فیضان حیدر سمیت زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے چائے میں زہر ملا کر پی لیا جس کے نتیجہ میں 4 سالہ علی حیدر جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گیا جبکہ شرم خاتون اور 2 سالہ فیضان حیدر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا شرم خاتون کے شوہر اللہ دتہ نے بھی کچھ عرصہ قبل غربت سے دلبرداشتہ ہو کر نہر میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن