• news

سینٹ الیکشن میں جانوروں کی طرح ارکان اسمبلی کو فروخت کیا جاتا ہے: خورشید شاہ

سکھر (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت پڑے یہ قابل افسو س بات ہے آئین میں ترمیم کوئی چھوٹی با ت نہیں ہو تی۔ ہم آخر ایسے لو گ لا تے کیوں ہیں جو بکاﺅ مال بن جائیں۔ سکھر آئی بی اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پیپلز پا رٹی جمہو ریت اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کی بات کر تی ہے، سسٹم کو بہتر کرنا چاہتی ہے تاہم پارلیمنٹ کی بالادستی اس وقت تک ہے جب تک ہمارے الیکشن پر انگلیاں نہ اٹھیں حکومت کی شو آف ہینڈز کی تجویز ہم نے رد کر دی ۔ مو لانا فضل الرحمان کے مدارس کے حوا لے سے جو تحفظات ہیں ان کو بھی دور کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے سندھ اور پنجاب میں تو یہ مسئلہ ہی نہیں ہے۔ سینٹ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے کی 4 کروڑ کی بولی لگتی ہے۔ جانوروں کی طرح ارکان اسمبلی کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق جو آئینی ترمیم کی بات کر رہے ہیں انہیں اپنے ارکان سے خطرہ ہے۔ پی ٹی آئی سینٹ الیکشن سے متعلق پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن