• news

عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لئے درخواست فارم وصول کرنے سے پہلے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لئے شیڈولڈ بینکوں سے 15 دن میں اظہار دلچسپی طلب کر لئے۔ متعلقہ بینک وزارت مذہبی امور کے آئی ٹی سیل کے وضع کردہ فارمیٹ پر عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کریں گے‘ ان سے حج واجبات وصول کریںگے اور اس سلسلے میں مقرر کی جانے والی آخری تاریخ تک ہر روز وصول ہونے والی درخواستوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر وزارت کو ارسال کریں گے۔ متعلقہ بینک اسلام آباد میں تعینات اپنے کوآرڈینیٹر کے ذریعے عازمین حج کے پاسپورٹ وزارت مذہبی امور کو پہنچائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے بینکوں کی ملک بھر میں کم از کم 350 شاخیں اور تحصیل کی سطح تک تمام شاخوں میں آن لائن سہولتوں کا ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن