• news

سینٹ الیکشن: 7 امیدواروں کے مسترد کئے گئے کاغذات منظور، 2 کی سماعت آج ہوگی،بیلٹ پیپر پر نام درج کرنے کی تجویز پر الیکشن کمشن سے رائے طلب

لاہور، اسلام آباد (خصوصی رپورٹر + آن لائن) سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ آج کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات اور مسترد ہونے والے کاغذات پر اپیلوں کی سماعت کا کام مکمل ہوجائے گا۔ جبکہ کل 28 فروری کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے جس کے بعد 28 فروری ہی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جبکہ پولنگ 5 مارچ کو قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی، بلوچستان اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو بنائے گئے پولنگ سٹیشنوں پر ہوگی۔ گزشتہ روز 7 امیدواروں کے مسترد کئے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں جبکہ 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے اپیلوں کی سماعت آج (جمعہ) کو ہوگی۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 7 امید واروں عبدالمالک قادری، مولانا عبدالمالک وزیر، پیر عقیل شاہ، سید فضل عباس، منیر اورکزئی، ملک میاں اسلم، انجینئر رشید احمد خان کے کاغذات منظور کئے گئے۔ حکومت نے سینٹ انتخابات کے لئے اوپن ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی۔ الیکشن کمیشن اوپن بیلٹ کے معاملے پر اپنی رائے جمع کرائے گا۔
کاغذات منظور

ای پیپر-دی نیشن