• news

انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاﺅس منسوخ‘ بیرون ملک مقیم پاکستانی سستی کال کرسکیں گے

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاﺅس کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سستی کال کرسکیں گے پہلے پاکستان کال کرنے پر 8 سینٹ ادا کرنا پڑتے تھے اب آئی سی ایچ کی منسوخی سے ایک سینٹ خرچ ہوگا، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایات پر کیا گیا۔ بیرون ملک سے آنے والی تمام کالز ایک گیٹ وے کے ذریعے ریسیو ہوں گی۔ آئی سی ایچ کی تنسیخ سے گرے ٹریفکنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔
آئی سی ایچ/منسوخ

ای پیپر-دی نیشن