• news

کراچی: سابق جج کے بیٹے سمیت 4 افراد قتل، مقابلوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 4 ڈاکو ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق سول جج کے بیٹے سمیت 4 افراد قتل، پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو سابق سول جج سلطان صدیقی کا بیٹا ہے۔ مقتول دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور سر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ مزید برآں عید گاہ کے علاقے میں ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ فیروز آباد تھانہ کی حدود میں ٹیپو سلطان روڈ پر پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے 30 بور پسٹل، تین راو¿نڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ کچھ ملزمان ٹھٹھہ سے جھمپیر جانے والی بسوں کو لوٹنے کے لئے جھاڑیوں میں چھپے تھے ، پولیس سے سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مزید برآں پولیس کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا میں گھر سے خاتون، گلبہار علی بستی میں ایک شخص کی نعش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ بلدیہ قائم خانی محلے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکوﺅں سمیت تین ملزم گرفتار ہوئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرکے نجی کمپنی کو بتیس ملین کا نقصان پہچانے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سامان سے ہیروئن برآمد ہونے پر دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناءصباح نےوز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ سے خطرناک دہشت گرد قاری خطاب کو گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روزکراچی میں رینجرز شوٹنگ چمپئین شپ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا قاری خطاب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ مزید برآں عوامی کالونی کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی کے نزدیک جھگڑے کے دوران فضل محمد کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا جبکہ لیاری میں نامعلوم افراد نے عمر گل کو فائرنگ اور گلاکاٹ کر ہلاک کر دیا۔ مقتول عمر گل کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ٹمبر مارکیٹ کا چوکیدار تھا۔ سجن گوٹھ میں مسلح افراد نے دو نوجوانوں نے داﺅد اور ذاکر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور ڈیفنس فیز II میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہباز زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف پولیس گینگ وار میں ملوث گرفتار ملزم کامران کی نشاندہی پر سعود آباد ڈگری کالج کے قریب سے ایک شخص کی تین سال پرانی ڈھانچہ نما لاش برآمد کر لی۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ارشد بلوچ ہلاک اور ایک شخص راقب زخمی ہو گیا۔ ادھر لسبیلہ پل کے نیچے سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن ضیا الرحمن کی حیثیت سے ہوئی۔ دریں اثناءلیاری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک کارندہ نوید عرف کمانڈو مارا گیا جس کے قبضے سے پستول اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ گلشن اقبال میں پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا۔ گلشن اقبال میں بنارس چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم عبدالغفار عرف جھنگو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے میں ملزم زخمی بھی ہوا۔ گلشن اقبال میں ہی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں گھر سے 30 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران گھر میں کوئی نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ٹارگٹ کلر کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن